حیدرآباد۔2ستمبر(اعتماد نیوز)آج آنجہانی وزیر اعلی وائی ایس راج شیکھر ریڈی
کی پانچویں برسی منائی جا رہی ہے۔ چنانچہ آج شہر کے پنجا گٹہ علاقہ میں
واقع وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ پر تلنگانہ صدر پردیش کانگریس پی
لکشمیا اور آندھرا پردیش
کے صدر پردیش کانگریس رگھو ویرا ریڈی نے گلہائے
عقیدت پیش کیا۔ آندھرا پردیش کے کانگریس دفتر اندرا بھون میں بھی وائی ایس
راج شیکھر ریڈی کی برسی منائی گئی۔ اس موقع پر رگھو ویرا ریڈی نے کہا کہ وہ
ہر لمحہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی کمی کو محسوس کرتے ہیں۔